دعا یہ ہے: رَبِّ ھَب لی من لَّدُنکَ ذُرِّیَةً طَیِّبَہ اِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعآء
ترجمہ: اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے کوئی پاکیزہ اولاد عنایت کر‘ بے شک تو (دعاوں کا) سننے والا اور (قبول کرنے والا ہے) (پارہ نمبر3 سورہ آل عمران)
یہ نیک اولاد حاصل کرنے کیلئے بہترین عمل ہے۔ حضرت زکریا علیہ السلام نے زیادہ عمر ہونے کے باوجود اللہ کی قدرت کاملہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے یہ دعا مانگی حالانکہ ان کی بیوی بانجھ مشہور تھیں۔
اللہ تعالیٰ نے ان کو یحییٰ علیہ السلام جیسا نبی عطا ءفرمایا جس مرد یا عورت کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تووہ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوں بلکہ یہ دعا بکثرت پڑھیں اگر کوئی عورت رمضان المبارک میں اعتکاف بیٹھ کر سارے رمضان اعتکاف میں یہی دعا پڑھے تو انشاءاللہ اولاد نرینہ ملے گی۔