پھوڑے پھنسی کے لئے
ایک دفعہ میری ٹانگ پر بہت بڑا پھوڑا بن گیا جو کہ واضح نمودار نہیں ہورہا تھا بلکہ جلد کے اندر ہی اندر بہت بڑا ہوگیا اگر وہ جلد کے باہر واضح ہوتا تو جلدی پھٹنے کے چانسز بھی ہوتے مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا تھا اور مجھ سے چلنا دوبھر ہوگیا اور بیٹھتے ہوئے بھی بہت تکلیف ہوتی پھر کسی کے بتانے پر میں نے قرآن کی یہ آیت
"مُسَلَّمَة لَّاشِیَةَ فِیھَا۔ "
باوضو اکتالیس بار پڑھ کر مرہم سکون پر دم کرکے لگائی میں حیران رہ گیا کہ مرہم لگانے کے دوران ہی مجھے پھوڑے کے ابھار میں کمی محسوس ہوئی اس کے کچھ گھنٹے بعد مجھے مزید کمی محسوس ہوئی اور چلنے پھرنے میں جو تکلیف تھی اس میں بھی افاقہ ہوا اور دو دن کے اندر اندر پھوڑا بالکل ختم ہو گیا۔ سچ ہے کہ اللہ کے کلام میں بڑی برکت ہے۔